شاہین مارکیٹ حافظ آباد میں صدارتی الیکشن 8 اگست 2021 کو منعقد ہو گا۔ تین امید وار اس الیکشن میں مد مقابل ہونگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 جولائی 2021 17:56

شاہین مارکیٹ حافظ آباد میں صدارتی الیکشن 8 اگست 2021 کو منعقد ہو گا۔  تین امید وار اس الیکشن میں مد مقابل ہونگے
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ ارشاد) شہر کا دل سمجھا جانے والی شاہین مارکیٹ میں 8 اگست کو صدارتی الیکشن کا میلہ سجھنے جا رہا ہے۔ اس الیکشن کو شاہین مارکیٹ کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جا رہا ہے۔ کیونکہ اس بار اس الیکشن میں پہلی مرتبہ تیسرا امید وار صدارت کی دوڑ  میں شامل ہوا ہے ۔ مارکیٹ کی صدارت کے لئے تین امید وار  شیخ محسن رضا، شیخ ادریس اور کامران بدر مد مقابل ہونگے۔

  140 دکان دار / ووٹر  اپنی پسند کے امید وار کو جتوا کر اگلے تین سال کے لیے منتحب کروائیں گے۔
شاہین تاجر اتحاد کی طرف سے شاہین مارکیٹ میں آج پہلا پاور شو کیا گیا۔ جس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ صدارتی امید وار شیخ محسن کا کہنا تھا کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے کامیابی دی اور دکان داروں نے اعتماد کا اظہار کیا تو ان شاء اللہ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جو کام ملک ناصر صاحب (مرحوم ) کی سرپرستی میں ہماری پاڑٹی نے آج سے نو سال پہلےکروائے صرف وہی ہوئے۔ ہمارے بعد نو سال مارکیٹ کو ایک گروپ نے جعلسازی سے جیت کر بے یارومددگار چھوڑدیا اور تاجروں کے حقوق کو سلب کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی تاجروں کو کسی قسم کا تحفظ نہیں فراہم کیا گیا۔ اگر ہماری پاڑٹی جیتی تو اللہ کے حکم سے اس مارکیٹ کو حافظ آباد کی مثالی مارکیٹ بناوں گا۔


تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ نو سال کا عرصہ مارکیٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین عرصہ رہا ہے اور اس بار ہم چاہیے ہیں کہ نظام کو تبدیل کیا جائے۔
نائب صدر کے امید وار احسان اللہ سنی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “کسی بھی ٹارکٹ کے حصول کے لیے انسان صرف کوشش کر سکتا ہے باقی کامیابی اللہ تعالی کی مہربانی سے ممکن ہے۔ اگر آپ خلوص نیت سے محنت کرتے ہیں تو ٹارکٹ ملے یا نا ملے آپ کی نیت اور اس کے نتیجے میں کی گئی کوشش اللہ کے ہاں رجسٹر ہو جاتی ہے۔ اور اس بار ہم جیت کرشاہیں مارکیٹ کو مثالی مارکیٹ بنائیں گے۔ یہی ہمارا ویژن اور مشن ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں