ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک محمدندیم بٹ کا اپنے سٹاف اور ٹی ایم اے انسپکٹر انکروچمنٹ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن

Usama Irshad اسامہ ارشاد جمعہ 30 جولائی 2021 17:18

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک حافظ آباد نے ٹی ایم اے انسپکٹر انکروچمنٹ اسرار احمد اور اپنے سٹاف ہمایوں رسول انسپکٹر ٹریفک اور اپنے عملہ کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کی ذد میں آنے والا سامان ٹی ایم اے نے سرکاری تحویل میں لے کر موقع پہ تجاوزات کا خاتمہ کروا کر دوکاندار  حضرات کو حکم دیا کہ وہ از خود ناجائز تجاوزات ختم کر دیں اپنا سامان روڑ کی بجائے دوکانوں میں رکھیں۔

(جاری ہے)


ڈی ایس پی ٹریفک محمدندیم بٹ کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات ختم کرنے کی آڑ میں کسی کو ناجائز تنگ یا بے روزگار نہیں کیا جائے گا لیکن ناجائز تجاوزات یا راستے میں رکاوٹ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں