وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کا عدالت میں تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:31

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے عدالت میں قتل ہونے والے تین افراد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی پی او رانا معصوم احمد نے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ضلع کچہری کے انچارج سیکیورٹی سمیت تمام عملہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں