حافظ آبادتھانہ سٹی حافظ آبا د پولیس کی کاروائی، دو ناجائز اسلحہ ہولڈرز گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

Usama Irshad اسامہ ارشاد منگل 7 ستمبر 2021 17:59

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ناجائز اسلحہ ہولڈرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ناجائز اسلحہ ہولڈرز سے 5 بندوقیں، 5 پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان میں اعجاز اور علی رضا شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کےلئے حافظ آباد پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں