تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار، 5 کلو چرس برآمد ، مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری ہے

Usama Irshad اسامہ ارشاد پیر 13 ستمبر 2021 11:59

تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار، 5 کلو چرس برآمد ، مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری ہے
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے گاﺅں ڈاہرانوالی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار منشیات فروش خاتون طاہرہ اوراس کا بیٹا فہد موٹر سائیکل پر چرس گوجرانوالہ سے حافظ آباد اسمگل کررہے تھے کہ تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ پولیس نے 5 کلو چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار منشیات فروش خاتون اور اسکے بیٹے سے سپلائرز اور سہولت کاروں سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں