حافظ آبادپولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، کیٹیگری اے کے 8 خطرناک اشتہاری ڈاکووں سمیت 11 اشتہاری مجرمان گرفتار،اشتہاری مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ڈی پی او محمد معصوم

Usama Irshad اسامہ ارشاد جمعرات 16 ستمبر 2021 17:37

حافظ آبادپولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، کیٹیگری اے کے 8 خطرناک اشتہاری ڈاکووں سمیت 11 اشتہاری مجرمان گرفتار،اشتہاری مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ڈی پی او محمد معصوم
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی قیادت میں حافظ آباد پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ۔ آپر یشن تھانہ سٹی حافظ آباد ، تھانہ صدر حافظ آباد، تھانہ ونیکی تارڑ اور تھانہ کسیسے میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے نتیجہ میں عرصہ دراز سے مطلوب کیٹیگری اے کے 8 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 11 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار اشتہاری مجرمان ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔گرفتار اشتہاری مجرمان میں خلیل ، لیاقت ،ظفر، اکبر، وقاص، افتخار، ناظم ، نصر،نوید ، بلال اور ظفر اقبال شامل ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے کہ حافظ آباد پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں