حافظ آباد ڈی پی او آفس حافظ آباد میں تفتیش کو نئی جہتوں پر استوار کرنے کیلئے تفتیشی عمل اور طریقہ کار میں بہتری کی غرض سے PFSA کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام۔

Usama Irshad اسامہ ارشاد پیر 20 ستمبر 2021 17:54

حافظ آباد ڈی پی او آفس حافظ آباد میں تفتیش کو نئی جہتوں پر استوار کرنے کیلئے تفتیشی عمل اور طریقہ کار میں بہتری کی غرض سے PFSA کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ آباد محمد معصوم کی خصوصی ہدایت پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے، ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے،فرسٹ ریسپانڈرز کی ذمہ داریوں ،خواتین پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات میں وکٹم کی رہنمائی کے سلسلہ میں تفتیشی افسران،وکٹم سپورٹ آفیسرز اور جوانوں کی ایک روزہ پی ایف ایس اے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھو نے کی۔ تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران کو پروفیشنل طریقہ سے جائے وقوعہ سے شواہد اور سیمپل  اکٹھے کرنے کے بعد محفوظ بنانے کے بارے میں پی ایف ایس اے ٹیم نے لیکچر دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھو نے و ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کے قیام اور اس کے مقاصد سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

حافظ آباد کے تمام تھانوں میں لیڈ ی پولیس افسران بطور وکٹم سپورٹ آفیسر تعینات کی گئی ہیں جن کا فرض خواتین کی رہنمائی ، مدداور تفتیش میں معاونت کر نا ہے ۔ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کو تفتیش میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اور نقائص کو دور کرنے کے لیے مناسب ہدایات دیں تاکہ متعلقہ عدالتوں میں قانونی سقم سے پاک چالان پیش کیے جا سکیں اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تفتیش کو نئی جہتوں پر استوار کرنے کیلئے تفتیشی عمل اور طریقہ کار میں بہتری کی غرض سے PFSA کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ پولیس افسران عصر حاضر کے تقاضوں کے مساوی اپنی تفویض شدہ ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دے سکیں اور حقائق کو پرکھنے ، واقعات کی چھان بین اور منطقی نتائج تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ورکشاپ میں حصہ لینے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں