روٹھی بیوی کو منانے کے لیے جانے والے نوجوان نے 2 قتل کر دئیے

سسرال جانے والے ملزم نے غصے میں فائرنگ کر دی، بیوی اور ساس جاں بحق ہو گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 جون 2022 17:10

روٹھی بیوی کو منانے کے لیے جانے والے نوجوان نے 2 قتل کر دئیے
حافظ آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جون 2022ء ) روٹھی بیوی کو منانے کے لیے جانے والے نوجوان نے 2 قتل کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی تاج کالونی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر علی رضا نامی نوجوان نے دو قتل کر دئیے۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لیے سسرال گیا تھا اور وہاں پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی اور ساس جاں بحق ہو گئیں۔

ملزم دو قتل کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنے سسرال بیوی کو لے جانے کے لیے آیا تھا جہاں پر یہ جھگڑا شروع ہوا۔ملزم نے بات بگڑنے پر غصے میں آ کر فائرنگ کر دی۔سٹی پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جاتلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،ملزم نے چھری کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کیا تھا،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے افسوسناک واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے سفاک ملزم وقاص کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،ملزم وقاص نے چھری کے وار کر کے اپنی اہلیہ عارفہ کو قتل کیا تھا،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے افسوسناک واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، واردات میں ملزم کی سہولت کاری کرنے والے دو ملزمان عمر اور عدنان کو واقعہ کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے قتل کیا، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم وقاص اور اس کے سہولت کاروں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،سفاک ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے جس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں