حافظ آباد میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 26 افراد گرفتار

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:37

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) حافظ آباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کر کے 26افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سٹی اور کسوکی کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 26مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران تئیس افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں