خانیوال کے سینئرصحافی راؤ مرتضی کا دوران ڈکیتی بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے‘ صحافیوں کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

منگل 2 جون 2020 11:47

حبیب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) حبیب آباد ،پتوکی کے سینئر صحافیوں نوید بھٹی ،ملک آصف ،جاوید سہوترا ،نوید شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانیوال کے سینئرصحافی راؤ مرتضی کی دوران ڈکیتی بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں صحافیوں کے آئے روز قتل کے واقعات اور پولیس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر افسوس ناک ھیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پنجاب، آرپی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ ہے کہ کہ صحافی راؤ مرتضی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائی-

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں