حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں پولیس کا ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

جمعرات 12 جولائی 2018 22:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) ڈی پی او حافظ آباد سیف اللہ خاں کی ہدایت پر حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت صدر سرکل میں ڈی ایس پی رانا محمد جمیل اور پنڈی بھٹیاں سرکل میں ڈی ایس پی انجم الثاقب نے کی۔ فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس ، محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

صدر سرکل میں فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس کے سامنے ہی اختتام پزیر ہوا۔جبکہ پنڈی بھٹیاں میں فلیگ مارچ کوٹ نکہ ، سکھیکی ، کسیسے اور جلالپور بھٹیاں سے ہوتا ہوا واپس پنڈی بھٹیاں میں اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی پنڈی بھٹیاں انجم الثاقب اور ڈی۔ایس۔پی صدر رانا محمد جمیل نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد جنرل الیکشن کے تناظرمیں امن و امان کو یقینی بنانا، شر پسنداور جرائم پیشہ عناصر کو یہ پیغام دینا تھا کہ حافظ آباد پولیس ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نہ صرف بھرپور طاقت رکھتی ہے بلکہ اس کیلئے مستعد اور تیار ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں