سیشن جج حافظ آباد کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 16 جولائی 2018 20:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد عزیز اللہ کلو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد علی نے سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ صائم رضا شاہ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد یعقوب جوڑا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات اور انکی اخلاقی تربیت کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے قیدیوں کے مسائل دریافت کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ جیل قوانین کے مطابق اٴْنہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی۔سپرنٹنڈنٹ محمد یعقوب جوڑا نے بتایا کہ تمام قیدیوں کو خوراک ،طبی امداد اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مقامی مخیر حضرات اور تنظیموں کے تعاون سے ملاقاتیوں کے لیے بھی مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ جیل میں صفائی ستھرائی ،قیدیوں کو جیل میونئل کے مطابق کھانا اور انہیں مذہنی و اخلاقی تربیت کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جیل کی سیکورٹی پر مامور عملہ بھی اپنے فرائض کی بجا آوری کے لیے پوری طرح چوکس ہے اور قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جیل سے رہائی کے بعد انہیں قانون پسند شہری بن کر رہنے کے حوالہ سے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے جاتے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی جرم میں قید ایل ملزم کو ذاتی ضمانت پر رہائی بھی دلوائی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں