حافظ آباد پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 22مقدمات درج کرلیے

امیدواروں سے مختلف اقسام کا بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 20:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) حافظ آباد پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف 22مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مختلف جماعتوں کے 29کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد 23کو گرفتار کر لیا گیاہے۔امیدواروں سے سے مختلف اقسام کا بھاری تعداد میںناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 2عدد رائفل 223بور، 9عددپسٹل30بور، 1عدد پمپ ایکشن12بور، 1عدد رپیٹر12بور وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی، سائونڈ سسٹم آرڈئینس اور آرمز آرڈئینس کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔درج کئے گئے مقدمات میں تھانہ ونیکے تارڑ میں 5، سکھیکی منڈی میں 4، کسوکی میں 5، صدرحافظ آباد میں 3، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں 4جبکہ تھانہ سٹی حافظ آباد میں 1مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن میں ہزاروں بینرز، پینا فلیکس اور بورڈز اتار لیئے گئے۔ ڈی پی او حافظ آباد سیف اللہ خاں کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی پر بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں