مسلم لیگ ن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،مہدی حسن بھٹی

منگل 17 جولائی 2018 20:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سبزی منڈی حافظ آباد میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی۔ٹی۔آئی کے ضلعی قائد اور سابق ایم۔این۔اے چوہدری مہدی حسن بھٹی، صوبائی امیدوار ملک فیاض احمد اعوان نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جو آواز اٹھائی تھی ۔ آج اسکی وجہ سے بڑے بڑے لٹیرے شکنجہ میں آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حافظ آباد کو ضلع کا درجہ دلوایا تھا لیکن ضلع بننے کے بعد ہمارے مخالفین نے اقتدار میں آکر یہاں کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ہم اقتدار میں آکر اس ضلع کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے۔ اجتماع سے حاجی محمد انور رحمانی، چوہدری خورشید، ملک بدر، مہر شوکت، ملک عباس، بائو ذکاء الله مہر شوکت گولڈن، رانا انور، زاہد حسین شاہ ، مہر محمد انور، محمد رمضان نے بھی خطاب کیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں