حافظ آبا: نئے پولیس افسران کی تعیناتی کے بعد چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی دارداتوں میں اضافہ

منگل 17 جولائی 2018 22:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) حافظ آباد ضلع میں نئے پولیس افسران کی تعیناتی کے بعد چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی دارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔جس سے عوام میں تشویش پائی جانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے ضلع بھر میں پولیس افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلوں اورنئے افسران کی تعیناتی کے بعد ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئے روز چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کو ایک بار پھر عدم تحفظ کا شکار کردیا ہے۔ضلع کے مختلف مقامات پر گذشتہ چند روز کے دوران چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس ابھی تک ان واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ہے۔جس سے عوام سخت پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں کے سدباب کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔ اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے لوٹا مال برآمد کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں