دریائے چناب میں نچلے درجے کاسیلاب، الرٹ جاری

ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے

بدھ 15 اگست 2018 15:56

دریائے چناب میں نچلے درجے کاسیلاب، الرٹ جاری
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) حافظ آباد میں قادر آباد بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور آفس میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دریا کے قریبی دیہات میں اعلانات کروائے گئے۔ قادرآباد کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد ایک لاکھ 80ہزار جبکہ اخراج ایک لاکھ 58ہزار کیوسک ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد اولکھ کے مطابق دریا میں پانی کی موجودہ صورت حال سے قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں