حافظ آباد، محکمہ ہائی وے کے ملازمینکا ایکسین ہائی وے کے خلاف سخت احتجاج

بدھ 15 اگست 2018 23:21

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) حافظ آباد شہر میں شمال کی جانب واقع ریلوے پھاٹک پر تعینات محکمہ ہائی وے کے ملازمین اشتیاق، عابداور شہزاد وغیرہ نے پھاٹک کو ایک گھنٹہ تک بند رکھ کر ایکسین ہائی وے کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مذکورہ ملازمین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں ادا نہ کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں لیکن ایکسین ہائی وے ٹس سے مس نہ ہورہے ہیں۔ ملازمین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ انہیںعید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تاکہ انکی پریشانی کا اذالہ ہوسکے۔ اس سلسلہ میں ایکسین ہائی وے سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو بتایا گیا کہ وہ دفتر سے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں