حافظ آباد،کنوینس الائونس نہ دیئے جانے کے خلاف متحدہ محاذ اساتذہ کے راہنمائوں کا ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 اگست 2018 22:38

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) ضلع بھر کے اساتذہ کو کنوینس الائونس نہ دیئے جانے کے خلاف متحدہ محاذ اساتذہ کے راہنمائوں نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت متحدہ محاذ کے چیرمین احسان اللهبورا، نصیر الدین، غلام جعفرہ باجوہ ، دلشاد خان، اللهدتہ بھٹی،ملک منظور الہی نے کی ۔

اس موقع پر اساتذہ راہنمائوں نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر محمد حنیف بھٹہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عرصہ درا ز سے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ کوئی کام پیسوں کو بغیر نہیں ہوتا، بلز پاس کرنے کے عوض کمیشن وصول کی جاتی ہے۔اکائونٹس آفس اسوقت ضلع بھر میں کرپشن کا سب سے بڑا گڑھ بن چکاہے۔ جہاں پر آنے والے ملازمین کو ذلیل وخوار کرکے رشوت وصول کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نے ماہ اگست کی تنتخواہ سے ضلع بھر کے سینکڑوں اساتذہ کا کنوینس الائونس کاٹ لیا گیا ہے جس سے ضلع بھر کی اساتذہ برادی میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی ہے۔انہوں نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر محمد حنیف بھٹہ کو فوری تبدیل کرکے حافظ آباد اکائونٹس آفس کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔دوسری جانب محمد حنیف بھٹہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کنوینس الائونس گذشتہ برسوں سے ہی ہم منہا کرتے چلے آرہے ہیں۔ اور یہ ستمبر کی تنخواہ میں شامل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں