حافظ آباد ،ْباپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا

خاتون نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزم ناخوش تھا ،ْ پولیس حکام

ہفتہ 8 ستمبر 2018 13:40

حافظ آباد ،ْباپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ایک باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزم ناخوش تھا۔

(جاری ہے)

یہ اندوہناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے نسو وال میں پیش آیاجس کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے چاروں قتل تیز دھار آلے کی مدد سے کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سیف اللہ خٹک کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔دوسری جانب مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں