حافظ آباد، ڈاکو کار سوار افراد سے 90ہزار سے زائد نقدی اور دو قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار

منگل 18 ستمبر 2018 20:24

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں کوٹ حسن اور جوریاں کے درمیان 4مسلح ڈاکوئوں نے کار میں سوار افراد سے 90ہزار سے زائد نقدی اور دو قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوں ونگے کا رہائشی ہمایوں ظفر ولد سیف اللهہنجرا ، محمد لطیف گجر کے ہمراہ اپنے دوست کو لاہور ایئر پورٹ پر الوداع کرکے کار میں سوار ہوکر واپس حافظ آباد آرہے تھے کہ جب انکی کار کوٹ حسن خان اور جوریاں کے درمیان پہنچی تو ایک گاڑی جس پر نیلی بتی لگی ہوئی تھی ۔

اس میں سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے ہمایوں ظفر کی کار کو اسلحہ کے زور پر روک لیا۔اس دوران ڈاکوئوں نے ہمایوں ظفر سے ایک قیمتی موبائل فون اور 39ہزار روپے نقدی جبکہ محمد لطیف گجر سے ایک موبائل فون اور52ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور بعدازاں ڈاکو انکی گاڑی کی چابی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کسوکی تاحال نہ تو کسی ملزم کو سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی کسی ڈاکو کو گرفتارکیا جاسکاہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع بھر میں ڈاکو، چور اور راہزن دندناتے پھررہے ہیں لیکن پولیس انکو گرفتار کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں