متوازن خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اکتوبر 2018 23:58

پنڈی بھٹیاں ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حا فظ آبادعدنان ارشداولکھ نے کہا کہ صحت بخش متوازن اور ملا وٹ سے پاک خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے، جس کے تحفظ کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ٹیم کی صورت میں کام کر نا ہو گا، ا ن خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے خورا ک کے عالمی دن کی منا سبت سے محکمہ فوڈ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک تقر یب کے شر کا ء سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا، ڈپٹی کمشنرنے اس امر پر افسوس کا اظہارکیا کی غذائی قلت سے تھر میں آ ج بھی بچوں کی ایک بڑی تعداد اہم غذائی و ٹامنزاورنمکیا ت کا شکار ہیں، انہوں نے کہ ایک سروے کے مطا بق غذائی عدم تحفظ اور غذائیت میں کمی کی وجہ سے پا نچ سال سے کم عمر 34فی صدبچے وزن کے لحاظ سے کمزور ،39 فی صد بچوں کے قد چھوٹے اور13.7فی صد بچے سو کھڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صاف ستھری ، تازہ خواک کی دستیا بی کے لئے پنجاب فوڈاتھا رٹی کاقیام بھی عمل میں لا یا گیا ہے جبکہ، زراعت ، لا ئیو سٹاک اور دیگر محکموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صحت بخش خوراک کی دستیا بی کو یقینی بنا نے کے سلسلہ میںاپنی ذمہ داریاں ادا کر یں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں