حافظ آباد، ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ طور پر بچے کی گمشدگی کا واقعہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم الحق بھٹی کی قیادت میں انکوائری کمیٹی تشکیل

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:57

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عدنان ارشد اولکھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ طور پر بچے کی گمشدگی پر واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم الحق بھٹی کی قیادت میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد فیصل عباس مانگٹ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم،اے سی کوارڈنیشن عمر فاروق وڑائچ،ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر اور ایس این اے ولید ارشاد شامل ہیں۔کمیٹی کو واقعی کی فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں