حافظ آباد ،کھاد کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے کسانوں کے علاوہ ملکی پیداورا کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ پیداہوچکا ہے، امان اللهچٹھہ

پیر 29 اکتوبر 2018 21:37

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2018ء) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللهچٹھہ نے کہا ہے کہ کھاد کی قیمت میںمسلسل اضافہ سے کسانوں کے علاوہ ملکی پیداورا کو بھی زبردست نقصان پہنچنے کا خطرہ پیداہوچکا ہے۔ جس کا حکومت کی طرف سے نوٹ نہ لینا سخت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں ڈی۔اے۔

(جاری ہے)

پی کھاد کا نرخ2500/00روپے بوری سے بڑہ کر 3800روپے اور یوریا کا نرخ 1300روپے سے 1800روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں گندم کی بوائی شروع ہونے پر مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کسانوں کو کمر توڑ مالی بوجھ سے بچانے اور گندم کی ملکی پیداوار میں شدید کمی کے خطرہ کے ازالہ کے لئے کھاد کی مصنوعی قلت ختم کی جاجے۔ اور قیمتوں میں اضافہ کا رحجان سخت سے روکا جائے۔ مزید برآں بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں