حافظ آباد، حسن وحسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردارہیں،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی

جب تک ہم اہل بیت اور حسنین کریمینؓ سے دل وجان سے محبت نہیں کریں گے اسوقت تک اللهاوراور اسکے پیارے محبوب ﷺ کی خوشنودی حاصل نہیں کرسکیں گے،مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفے ﷺپاکستان کا اجتماع سے خطاب

منگل 6 نومبر 2018 20:12

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفے ﷺپاکستان صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے یہاں دوآبہ میں یوم شہاد ت حضرت سیدناامام حسنؓ کے سلسلہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اہل بیت اور حسنین کریمینؓ سے دل وجان سے محبت نہیں کریں گے ۔اسوقت تک اللهاوراور اسکے پیارے محبوب ﷺ کی خوشنودی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن ؓ جودوسخا کے پیکر تھے۔

(جاری ہے)

حضورنبی کریمﷺ نے فرمایا کہ میرے دونوں نواسے حسن وحسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردارہیں۔پھر خود نبی کریم ﷺ نے آپؓ کا نام حسن رکھا۔ یہ نام اس سے پہلے کسی کا نہ تھا۔ آپﷺ کے ان دونوں شہزادوں ؓ سے محبت کرکے نہ صرف اپنی زندگیوں میں نکھار لاسکتے ہیں بلکہ اپنی دنیا وآخرت کو بھی سنوار سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خانوادہ نبیﷺ نے اسلام کے لئے جو عظیم اور انمول قربانیاں دیں ۔ انکی وجہ سے اسلام کا پرچم قیامت تک بلند رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت مولانا احمد رضا خاں بریلویؒ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اجتماع سے مولانا عبدالقیوم بھٹی ،مولانا محمد غوث رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں