حافظ آباد کے گائوں چک غازی میں بااثر زمیندار نے اپنے فش فارم کا پانی سرکاری سکول میں چھوڑ دیا

سکول میں پانی داخل ہونے سے تعلیمی سر گرمیاں معطل ہو گئیں ،طلباء کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور،فارم کی مچھلی کو بچانے کے لئے فش فارم کا گندہ پانی گورنمنٹ ایلیمنٹر ی سکول میں چھوڑ دیا گیا

منگل 6 نومبر 2018 20:12

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) حافظ آباد کے گائوں چک غازی میں بااثر زمیندار نے اپنے فش فارم کا پانی سرکاری سکول میں چھوڑ دیا،سکول میں پانی داخل ہونے سے تعلیمی سر گرمیاں معطل ہو گئیں ،طلباء کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور۔حافظ آباد کے گائوں چک غازی میں مقامی زمیندار حسن چٹھہ نے اپنے فش فارم کی مچھلی کو بچانے کے لئے فش فارم کا گندہ پانی گورنمنٹ ایلیمنٹر ی سکول میں چھوڑ دیا۔

سکول میں پانی داخل ہونے سے بچوں کی پڑھائی شدید متاثر ہو گئی ۔سکول میں پانی آنے کی وجہ سے اساتذہ نے قریبی ڈیرہ پر سکول لگا لیا،طلباء کھلے آسمان تلے علم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے۔فش فارم کا گندہ پانی سکول میں آنے کی وجہ سے جہاں گندگی اور بد بو پھیل رہی ہے تو وہیں ڈینگی کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول کے اطراف میں فش فارم ہیں اور جب ان میں پانی زیادہ ہو جاتا ہے تو مالک پانی سکول کی طرف چھوڑ دیتا ہے ،سکول میں پانی آنے کی وجہ سے درس و تدریس کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول سے پانی نکالنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ شروع کیاجا سکے۔

دوسری جانب ڈی سی نوید شہزاد مرزا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں