حافظ آباد،ضلع بھرمیں گرینڈآپریشن،دس خطرنا ک اشتہاریوں سمیت پندرہ عدالتی مفرورگرفتار

جمعرات 15 نومبر 2018 22:24

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی کے حکم پر اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروروں کے خلاف ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں 10خطرناک اشتہاری، 15عدالتی مفرورگرفتار کرلیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد ساجد کیانی کے حکم پر تھانہ سٹی حافظ آباد نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان عابد علی اور ساجد علی کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے مختار اور جبار کو گرفتار کیا۔

مجموعی طور پر گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی تعداد تھانہ کسیسے میں 2، تھانہ سکھیکی میں 1، تھانہ صدر حافظ آباد میں 1، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں 2 اور تھانہ سٹی حافظ آباد میں 4ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تھانہ سٹی حافظ آباد میں شہباز خاں سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا۔ دوسری جانب تھانہ صدر حافظ آباد میں ملزم نجم اقبال جبکہ تھانہ کسوکی میں ملزم جمشید علی کوپنجاب سا?نڈ سسٹم آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیئے گیے۔

اس کے علاوہ فصل کی باقیات کو آگ لگاکر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان وحید اور طارق محمود کو بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیئے گیے۔ ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشن جاری رہے گاجس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں