ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی خصوصی ہدایت

انسداد سموگ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے 26افراد کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج

جمعرات 15 نومبر 2018 23:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی خصوصی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے 26افراد کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کر رہی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عباس زوالقرنین نے 11جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز مارتھ نے 15ایف آئی آر ز درج کرائی ہیں اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیشن /جنرل اسسٹنٹ ریونیو عمر فاروق وڑائچ نے بتایا کہ انسداد سموگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہاہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مسلسل کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اے سی حافظ آباد ،اے سی پنڈی بھٹیاں اور محکمہ ماحولیات کے افسران بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ریاض احمد نے دھواں چھوڑنے والے اور پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے 85بھٹہ خشت بند کر دئیے ہیں جبکہ نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ پر چلنے والے آٹھ بھٹہ خشت کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ بھٹوں کے خلاف کاروائی 31دسمبر تک جاری رہے گی اور پرانی ٹیکنالوجی والے کسی بھی بھٹہ خشت کو نہیں کھلنے دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی اختیار کرنے پر ان بھٹہ جات کو کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران گذشتہ روز تک 326آوارہ کتے ہلاک کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کو پابند کیا گیاہے کہ وہ اس آپریشن کو مسلسل جاری رکھیں اور شہریوں کی اس حوالہ سے تمام شکایات کا مستقل ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں