تحصیل پنڈی بھٹیاں کے پانچ ڈگری کالجز سٹاف اور بنیادی سہولتوں سے محر وم

منگل 15 جنوری 2019 20:00

پنڈی بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) تحصیل پنڈی بھٹیاں کے پانچ ڈگری کالجز سٹاف اور بنیادی سہولتوں کی محر ومی کا شکار ہیں،کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم کیے جانے والے کالجز میں لیکچراروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ۔اس صورت حال پر تحصیل بھر کے طالب علموں اور طالبات ان کالجز میں تعلیمی نقصان سے دوچار ہیں ۔تحصیل بھر سے طلباء ،طالبات کی پکار کے باجود ان لاتعداد آسامیوں کو پُر نہیں کیا جا سکا ۔

گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پنڈی بھٹیا ں میں طالب علموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹاف کی کمی کے ساتھ ساتھ کمروں اور فرنیچر سمیت بنیادی سہولتوں کی محرومی برقرار ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج طالبات جلال پور بھٹیا ں میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز گورنمنٹ ڈگری کالج طالبات گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات آسامیاں خالی ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے 3000 لیکچراروںکی آسامیاں پُرکر نے کے لیے پبلک سروس کمشن کو انٹرویو کے لیے بھجوا رکھا ہے مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کالجز کے پرنسپلوں کو eti کے تحت لیکچراروں کر رکھنے کا اختیار بھی ہے کالجز کے لیے درجہ چہارم کی 50 آسامیاں کے لیے انٹر ویو کیے گئے تھے ابھی تک عملہ کی تعیناتی نہیں ہوسکی ۔والدین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے اس تعلیمی فقدان کی جانب توجہ دیں تاکہ ان کالجز سے طلبا طالبات کو ہر شعبہ میں بہتر تعلیم میسر آسکے لیکچراروں کے بغیر تعلیمی حرج ہورہا ہے مگر سرکار نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ معیاری تعلیم کے لیے سٹاف اور سہولتوں کا ہونا ضروری ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں