حافظ آبادمیں مبینہ پولیس مقابلے میں 12 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار

بدھ 13 فروری 2019 15:49

حافظ آبادمیں مبینہ پولیس مقابلے میں 12 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) حافظ آبادمیں مبینہ پولیس مقابلے میں 12 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق 4 خطرناک ڈاکو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو گھیلوکی کے قریب ڈاکو ئوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی تو اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو عشرت عرف عشرو شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو عشرت کو اس کے ساتھی گلزار سمیت گرفتار کر لیا ، 2 ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا ڈاکو عشرت عرف عشرو ڈکیتی، راہزنی اور سنگین جرائم کے 12سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ گرفتار کئے جانے والے دوسرے ڈاکو گلزار کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں 5افراد کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں