میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے ملازمین اور سینٹری ورکرز کی مبینہ طور پر دوبے گناہ ملازمین کی گرفتار ی پرقلم چھوڑ ہڑتال

جمعرات 21 فروری 2019 21:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے ملازمین اور سینٹری ورکرز نے مبینہ طور پر دوبے گناہ ملازمین کو گرفتار کیئے جانے پرقلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن حافظ آباد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔جس کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر نصر اللهہنجرا اور سی۔بی۔اے کے چیئرمین اسحق کھوکھراور دیگر راہنمائوں نے کی۔

ریلی ٹی۔ایم۔اے آفس سے شروع ہوکر شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء ریلی نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے گرفتارکیئے گئے دونوں بے گناہ ملازمین حیدر علی اور امجد کو فوری رہا کیا جائے۔ وگرنہ وہ غیر معینہ مدت تک اپنی ھڑتال کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کا غریب ملازم حیدر علی جسے سار ا شہر جانتا ہے کہ وہ کسی کرپشن میں کبھی بھی ملوث نہیں رہا۔اسے گرفتارکیاجانابہت بڑا ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان ملازمین کو رہا نہیں کیا جاتا ، سینٹری ورکرز اور خاکروب بھی شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا کام نہیں کریں گی

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں