حافظ آباد، صاحبزادہ محمد دائود رضوی کا نیوزی لینڈ مساجد حملوں پرتشویش کا اظہار

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:11

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) جماعت رضائے مصطفے ﷺ پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سفید فام جنونی دہشت گرد کی طرف سے فائرنگ کے ہولناک واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوںکو دہشت گردکہنے والوں کی دہشتگرد ی نے ساری دنیا کو ہلاکررکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے شرمی کی انتہا ہوگئی کہ انتہا پسندآسٹریلوی شہری فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واردات کی لائیو وڈیوبھی بناتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب مسلمانوں کی خاموشی سے کام نہیں چلے گا۔تمام اسلامی ممالک کو فوری طور پر اسلام سربراہی کانفرنس منعقد کرکے کفر سے دہشت گردی کے اس واقعہ کے خلاف بھر پور احتجاج کرنا چاہئے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں