حافظ آباد، بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:01

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ملک بھر کی طرح حافظ آباد میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔پرچم کشائی کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی جہاں ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم اللہ بھٹی نے پرچم کشائی کی ۔اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین،اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیشن عمر فاروق وڑائچ ،ڈی ایم او حافظ محمد سلیمان،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر صبغت اللہ،سی او ایم سی سمیت مختلف محکموں کے افسران،ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر پولیس ،ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے لئے آج کا یہ دن بڑی خوشی کا دن ہے اور یوم پاکستان اس تجدید عہد کا دن ہے جب ایک آزاد،خود مختار اور اسلامی ریاست کے قیام کے لئے قرارداد منظورکی گئی ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ آج جہاں ہم ایک آزاد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خوشی کا دن منا رہے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ان بزرگوں اور رہنمائوں کو یاد رکھتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرنا ہو گا جنہوں نے قیام پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔اس موقعہ پر ملک و قوم کی سلاتی،خوشحالی اور استحاکم کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں