حافظ آباد،موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ، 13سالہ لڑکا جاں بحق ، دو افراد ذخمی

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:01

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) حافظ آباد کے نواحی قصبہ رامکے چٹھہ کے قریب موٹر سائیکل اور لوڈ رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں 13سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو افراد ذخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ونیکے تارڑ کا رہائشی 13سالہ سعود ولد عبداللهعدنان ولد محمد بشیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ونیکے تارڑ سے رامکے چٹھہ جارہا تھا کہ راستہ میں مخالف سمت سے آنے والے لوڈر رکشہ جسے کوٹ حسن خان کا رہائشی محمد خان چلارہا تھا ۔ وہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں 13سالہ سعود موقع پر جاں بحق جبکہ عدنان اور محمد خان ذخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں