ملازمت پیشہ خواتین کو دوران کام زبردستی ہراساں کرنے کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کی گئی،عاصم صادق قریشی

منگل 26 مارچ 2019 22:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) حکومت پنجاب جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے تو وہیں ملازمت پیشہ خواتین کا تحفظ بھی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ملازمت پیشہ خواتین کو دوران کام زبردستی ہراساں کرنے کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کی گئی اور اس قانون کی خلاف ورزی اور خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلہ میں پنجاب کی سطح پر خاتون محتسب کی تقرری بھی عمل میں لائی جا چکی ہے جہاں ملازمت پیشہ خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی اپیل دائر کر سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار خاتون محتسب پنجاب کے کنسلٹنٹ آفیسر عاصم صادق قریشی نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاجسکی صدارت ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے کی ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ بھٹی،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ساجدہ مشتاق۔ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عمران علی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ملازمت پیشہ خواتین نے شرکت کی ۔

کنسلٹنٹ آفیسر عاصم صادق قریشی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت اور ہنر کے اعتبار سے دنیا بھر میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ایسی خواتین کا دوران ملازمت تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے خواتین کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی گئی ہے اور اب یہ خواتین بلا خوف اپنے سرکاری یا غیر سرکاری دفاتر،فیکٹریوں ،سکول،کالج،ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر اپنے فرائض سرا نجام دے سکیں گی ا۔اس موقعہ پر کنسلٹنٹ آفیسر عاصم صادق قریشی اور ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ساجدہ مشتاق نے خواتین کو آئین سازی اور ملازمت کے دوران تحفظ کی فراہمی کے حوالہ سے تفصیلی بر یفنگ بھی دی ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں