ٴحافظ آباد، شہر میں علی پورفیڈر پر سار ا سار ادن بجلی کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے

منگل 26 مارچ 2019 22:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) حافظ آباد شہر میں علی پورفیڈر پر سار ا سار ادن بجلی کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے ایکسین گیپکو اور دیگر افسران کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علی پور فیڈر جو کہ اسوقت شہر کا سب سے بڑا فیڈر ہے اور اس فیڈر پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین بجلی موجود ہیں۔

لیکن گیپکو افسران کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے اس فیڈر پر سارا سارادن بجلی کو بند کرکے نہ صرف ہزاروں صارفین کو پریشان کیا جارہاہے بلکہ تاجروں ، دوکانداروں اور شہریوں کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تاجر ، دوکاندار اور شہری گیپکو افسران کی نااہلی کی وجہ سے اب پی۔ٹی۔آئی کی حکومت کو بھی کوسنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ صارفین نے مزید کہا کہ وہ اس ضمن میں ایس۔

ای۔ کینٹ گوجرانوالہ کو بھی آگاہ کرچکے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرپانی وبجلی، چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا کہ حافظ آبا د شہر میں علی پور فیڈر پر سارا سارادن بجلی کی بندش کا سخت نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ وہ گیپکو دفاتر کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہوں گے۔دوسری جانب ایکسین گیپکو کا کہنا ہے کہ بجلی فیڈر پر ضروری مرمت کی وجہ سے بند کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں