حافظ آباد، بلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ لہر حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے، کرنل( ر) علی احمد اعوان

مکران ہائی وے پر 14افراد کا بہیمانہ قتل ملک میں انارکی پھیلانے کی ایک مذموم سازش ہے،جس میں بھارت کے ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا،سابق ضلع ناظم

جمعرات 18 اپریل 2019 21:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سابق ضلع ناظم کرنل ر علی احمد اعوان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ لہر حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مکران ہائی وے پر 14افراد کا بہیمانہ قتل ملک میں انارکی پھیلانے کی ایک مذموم سازش ہے۔جس میں بھارت کے ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ چند روز قبل وزارت خارجہ نے رواں ہفتہ کے دوران کسی بھارتی جارحیت کی نشاندہی کی تھی۔

(جاری ہے)

ویسے بھی اجتماعی قتل کی واردات اس علاقہ میں ہوئی جہاں سے کلبہوشن پکڑا گیا تھا۔جس نے یہ اعتراف کیا کہ بھارتی ایجنسی را کی طرف سے اسے پاک چین کے مشترکہ منصوبے سی۔پیک کی تکمیل میں تاخیر پیدا کرنے اور اسے سبوتاژ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی کیونکہ یہ کثیر المقاصد تجارتی منصوبہ پہلے روز سے ہی بھارت کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے اور وہ اسے ناکام کرنے کے لئے ہرقسم کے حربے اختیار کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں