حافظ آباد، اوپن یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر میں نقل کروانے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

منگل 23 اپریل 2019 21:59

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر میں نقل کروانے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ کراچی والے بھی شرماگئے، کتابیں کھول کر پرچہ کرنے کی کھلی اجازت۔ کرپٹ مافیا نے ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ شیخ انیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے مرضی کا سنٹر تبدیل کروایا تھا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات 22اپریل سے شروع ہوئے ہیں ۔

نقل مافیاجو کہ طلبا وطالبات سے بھاری نذرانہ وصول کرکے ان کو امتحان میں نقل کرکے پاس کروانے کی مکمل گارنٹی دیتا۔نقل مافیا کی کئی سال سے قائم امتحانی سنٹرز میں من مانیاں نہیں چل رہی تھیں ۔ مبینہ طورپرنقل مافیا نے حالیہ امتحان کیلئے ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ شیخ انیس سے ملی بھگت کرکے گورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن ہائی سکول میں بننے والا امتحانی سنٹر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2 مدینہ کالونی حافظ آباد میں بنوالیا ۔

(جاری ہے)

امتحانی سنٹر میں پہلے پرچہ میں ہی نقل مافیا کا پول کھل گیا اور جن امیدواروں سے بھاری نذرانہ لیا ہواتھا ان کو کتابیں کھول کرپرچہ جات کرنے کی کھلی چھٹی دے دی کیونکہ اس سنٹر میں ان کی حکمرانی تھی اور کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔امتحانی سنٹرمیں اس کھلے عام کتابیں کھول کر نقل کرتے دیکھ کر کراچی کے امتحانی سنٹر میں نقل کرنے والے بھی شرما گئے۔یہ امر قابل ذکرہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں زیادہ تر تعداد ملازمین کی ہوتی ہے جو اپنی پرموشن وغیرہ کیلئے مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لئے پاس ہونے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں