-حافظ آباد،خرم چوریڑہ میں سپرا گروپ اور چوریڑہ گروپ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجہ میں دس سالہ لڑکے سمیت دو افراد قتل

منگل 16 جولائی 2019 00:01

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) نواحی گائوں خرم چوریڑہ میں سپرا گروپ اور چوریڑہ گروپ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجہ میں دس سالہ لڑکے سمیت دو افراد قتل۔ دونوں گروپوں میں ڈیڑھ سال قبل بچوں کی لڑائی پر دشمنی شروع ہوئی تھی۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سپرا گروپ سے ہے۔ پولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے 6افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خرم چوریڑہ میں ڈیڑھ سال سے سپرا اور چوریڑہ گروپ کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی۔ گذشتہ روز چوریڑہ گروپ کی فائرنگ سے دس سالہ شہرام ظفر ولد ظفر احمد اور منصب علی ولد شمیرجاں بحق ہوگئے ۔ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے چوریڑہ گروپ کے امتیاز احمد، سکندر، کاشف عرف کاشی، عمر دراز، عدنان اور ہارون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں