حافظ آباد، ڈی پی او ساجد کیانی نے 8کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ سینکڑوں مالکان کے حوالے کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے،رانا خالد محمود

منگل 16 جولائی 2019 00:03

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد کیانی نے گذشتہ چند ماہ کے دوران 8کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ سینکڑوں مالکان کے حوالے کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ جبکہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران کثیرتعداد میں چوروں ڈاکوئوں، راہزنوں اورمویشی چوروں کی گرفتاری سے ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رانا خالد محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے عوامی محاذ حافظ آباد کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میںکہا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے بعد کروڑوں روپے کے مال مسروقہ کی برآمدگی پنجاب بھر میں ایک ریکارڈ ہے جس پر ڈی۔پی ۔او ساجدکیانی کے انقلابی اقدامات کو جتنا بھی سراہا جائے وہ کم ہے کیونکہ انکے ان اقدامات سے جہاں عوام میںپولیس کا مورال بلند ہوا ہے وہاں ضلع حافظ آباد کو امن کا گہوار ہ بنانے میں بھی مد د ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں