پنڈی بھٹیاں، شہر میں صفا ئی کی ابتر صورتحال سے شہر ی پر یشا ن

پیر 16 ستمبر 2019 18:48

پنڈی بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) شہر میں صفا ئی کی ابتر صورتحال سے شہر ی پر یشا ن ہیں، جگہ جگہ کچر ے کے ڈھیر جن سے تعفن اٹھ رہا ہے، شہر یوں کا سا نس لینا بھی دشو ار ہو گیا ہے، گند گی سے اٹے نا لے اور نا لیاں جن کا گند ا پا نی سڑ کوںاور گلیوں با زا روں میں بہہ رہا ہے، گند ے پا نی سے مچھر وں اور مکھیوں کی بھر پور افزا ئش ہو ر ہی ہے اور شہر ی بیما ر یوں میں مبتلاہو رہے ہیں، میو نسپل کمیٹی شہر یوں کو صفا ئی جیسی بنیادی سہو لت بھی مہیا نہیں کر پا رہی جبکہ صفا ئی کے نام پر ہر ما ہ لا کھوں روپے قو می خزا نے سے نکلوا ئے جا رہے ہیں، آ دھے سے زیادہ سینٹر ی و رکر میو نسپل عملہ اور افسران کی ملی بھگت سے گھروں میں بیٹھ کر تنخوا ہیں وصو ل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ صفا ئی کے نظام پر تو جہ دی جا ئے اور قو می خزانے لو ٹنے والوں کے خلا ف بھی ایکشن لیا جا ئے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں