رنوںکی سیاست کا آغازحکومت نے خودکیا کل جو بویا،آج حکومت کو کاٹنا پڑ رہا ہے،سید عثمان حیدر نقوی

حکومت اپنے وزراء کی عیاشیاں ختم کرکے فوری عوامی مسائل حل کرے ،صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک

منگل 15 اکتوبر 2019 23:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی راہنما پیرزادہ سید عثمان حیدر نقوی نے کہا کہ دھرنوںکی سیاست کا آغازحکومت نے خودکیا کل جو بویا،آج حکومت کو کاٹنا پڑ رہا ہے ۔حکمرانوں نے عوام سے کئے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔ حکومت اپنے وزراء کی عیاشیاں ختم کرکے فوری عوامی مسائل حل کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسوقت اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے بیرونی دشمن وطن عزیز کے خلاف سازشوں کے جال بچھارہے ہیں۔عثما ن حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دیکر ملک میں امن قائم کیا۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی معیشت بری طرحمتاثر ہوئی لیکن سابقہ اور موجودہ حکومت بھی ملک پاکستان کی معیشت کو مضبوظ کرنے کے لئے کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوںکی سیاست سے ملکی معیشت مزید کمزور ہوگی۔ چنانچہ مولانا فضل الرحمن کو چاہئے کہ وہ ملکی حالات اور اندرونی وبیرونی چیلنچزکو مدنظر رکھتے ہوئے دھرنا کو منسوخ کریں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں