اقتدارکے نشے میں اندھے حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ مظلوم غریب عوام کی پرواہ ،پیپلزپارٹی رہنماء

وقت آپہنچا ہے جب کارکن بلاول بھٹو کی قیادت میں ان ظالم حکمرانوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،مشترکہ بیان

منگل 15 اکتوبر 2019 23:36

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد یٰسین سندھو، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر معراجدین اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات سید مصدق حسین غزنوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی۔ٹی۔آئی سرکار کی ناکام اور انتقامی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کا ہر شہری نہ صرف پریشان ہے بلکہ انتہائی مایوس ہے۔

اقتدارکے نشے میں اندھے حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے اور نہ ہی اس ملک میں رہنے والے مظلوم غریب عوام کی پرواہ ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے جس کی وجہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہیں۔ یہ حکمران آج سراکاری املاک اور ادارے بیچ رہے ہیں توکل وہ اسے ملک بھی بیچ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کے سامنے اپوزیشن دیوار بن کر کھڑی ہے۔ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو پھر مٹ جاتا ہے۔ پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے اور حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہے اب وقت آپہنچا ہے جب کارکن بلاول بھٹو کی قیادت میں ان ظالم حکمرانوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں