،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے نرسری وارڈ میں ایک ہی رات میں 4نوزائیدہ بچے دم تو ڑ گئے

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا نوٹس ،ڈپٹی کمشنر نے تین افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:48

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے نرسری وارڈ میں ایک ہی رات میں 4نوزائیدہ بچے دم تو ڑ گئے ۔جس کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں تین افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم۔ایس ڈاکٹر ریحان اظہر کے مطابق نرسری وارڈ میں ایک ہی رات میں فوت ہونے والے چار میں سے تین بچے قبل از وقت پید اہونے کے باعث جبکہ چوتھابچہ بہت ہی کمزور پیدا ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔

اور ان تمام بچوںکی عمریں ایک سے سات دن کی تھیں۔ہسپتال کے ڈاکٹروںکی جانب سے بچوںکی حالت تشویشناک ہونے کے باعث والدین کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں چلڈرن ہسپتال لاہور لیجانے کو کہا گیا لیکن بچوںکے والدین نے انکا علاج ڈی۔

(جاری ہے)

ایچ۔کیو ہسپتال میں ہی کرنے کو کہا اور اس ضمن میں والدین نے تحریری طور پر ہسپتال انتظامیہ کو لکھ بھی دیا۔ایم۔ایس نے بتایا کہ مذکورہ چاروںبچے ایک ہی رات میں وقفے وقفے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث دم توڑ گئے۔

اس سلسلہ میں ہم نے بچوںکو علاج معالجہ کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔ ہماری اس میں نہ تو کوئی غفلت ہے اور نہ ہی لاپرواہی جس کا ثبوت یہ ہے کہ فوت ہونے والے بچوں کے والدین میں سے نہ تو کسی نے احتجاج کیا اور نہ ہی شکایت۔دوسری جانب ہسپتال میں ایک ہی رات میں چار نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے ہسپتال پہنچ کر اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24گھنٹے کے اندر اندر اس واقعہ کی رپورٹ مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں