حافظ آباد، پاورلومز فیکٹریوں کے مالکان اور مزدوروں کی ٹیکسوں کی بھر مار کیخلاف ریلی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:33

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) حافظ آباد میں پاورلومز فیکٹریوں کے مالکان اور مزدوروں نے ٹیکسوں کی بھر مار اور بجلی کی قیمتوںمیں ہوشرباء اضافہ کے خلاف مکمل ھڑتال کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت پاورلومز مالکان ایسوسی ایشن کے صدر قاضی افتخار حسین اور سیکریٹری جنرل محمد امین نے کی۔ ریلی محلہ میاں دا کوٹ سے شروع ہوکر شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچی جہاںشرکاء ریلی نے ایف۔

(جاری ہے)

بی۔آر کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے ظالمانہ نظام اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کے باعث پاورلومز کی صنعت تباہ ہوچکی ہے جبکہ پاورلومز فیکٹریوں پر تالے لگنے سے ھزاروں مزدور بے روزگار ہونے کے بعد فاقہ کشی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پاورلومز کی صنعت پر اتنا برا وقت نہیں آیا جتنا اب آیا ہے۔اگر حکومت نے پاور لومز مالکان کے مسائل حل نہ کئے تو ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں