ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں کڈنی سنٹر کے مریضوں کو سہولیا ت کی عدم فراہمی ،پریشانی کا سامنا

جمعہ 21 فروری 2020 23:29

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں کڈنی سنٹر کے مریضوں کو سہولتیں میسرنہ آنے کے باعث پریشانی کا سامنا بر قرارجبکہ کڈنی کے مریضوں کو ڈائیلسزکے لئے دیگر ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے ایسی صورت عام طبقہ کیلئے مالی مشکلات بن رہی ہے جبکہ ہسپتال پر کروڑوں پر حکومت خرچ کر رہی ہے مگر لاکھوں کی آبادی ان امراض کا علاج کروانے سے محروم ہے بار بار کے مطالبہ کے باوجودان بیماریوں کیلئے کڈنی سنٹر اور مٖفت ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کیلئے سہولت نہ ہے صرف ابتدائی ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ ہوتے ہیں جبکہ اس ایریا میں یہ امراض پھیل چکے ہیںتاجروں صحافیوں سماجی تنظیموں سمیت علاقہ بھر سے یہ دیرینہ مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلے پنجاب سے کہا ہے اس تحصیل کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں تاکہ عام مریضوں مفت علاج کی سہولت میسر آ سکے

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں