ہرشہری 5مارچ کو 5منٹ میں 60ہزار پودے لگانے میں اپناحصہ ڈالے،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

پیر 24 فروری 2020 22:59

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے کہا ہے کہ حافظ آباد کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ 5مارچ کو 5منٹ میں 60ہزار سے زائد پودوں کی شجر کاری مہم میں قومی جذبہ سے سر شار ہو کر اپنا بھر پور حصہ ڈالیں تاکہ آنے والی نسلوں کو خوبصورت سر سبز حافظ آباد کا بہترین تحفہ دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ 5منٹ میں اتنی بڑی تعداد میں پودے لگانا ایک قومی ریکارڈ ہے تاہم اس سے بھی بڑھ کر اس مہم کی اصل خوبصورتی تو یہ ہوگی کہ ہم آج اس پاک سر زمین کو سر سبز و شاداب بنانے اور اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک وطن دینے میں اپنا کردار دا کریں گے جو یقینا تاریخ میں محفوظ رہیگا اور آج کے یہ ننھے منے پودے آنے والے سالوں مین تنا ور درخت بن کر خوبصورت میں اضافہ کا سبب اور ہمارے لئے دلی اطمینان کا باعث ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئر مین ملک ہمایوں شہزاد اور سیکرٹری فیصل لنگاہ کی قیادت میں ملنے والے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اے ڈی سی جنرل نعیم اللہ بھٹی، بابائے صحافت رانا محمد یوسف وحید، ڈپٹیڈائریکٹر تعلقات عامہ سید افتخار حسین شاہ سمیت دیگر صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اہم قومی مہم کے لئے عوامی شعور اور آگاہی اور لوگوں کو اس کا رضا کارانہ حصہ بننے کے لئے متحرک بنانے کے حوالہ سے میڈیا کو اپنا جاندار اور مثبت کردار ضرور ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں میرا پودا ،میرا حافظ آباد کو کامیاب بنانے کے لئے اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،سی ای او ایجوکیشن محمد امین چودھری اور دیگر افسران کی خصوصی کاوش قابل ستائش ہے اور ہم سب کو بھی اس مہم کی کامیابی کے لئے بھر پور محنت اور خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ صوبہ پنجاب بلکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانچ منٹ میں اتنی بڑی شجر کاری کی کوئی مثال نہیں ہے اور وہ یہ کام اس سوچ اور جذبہ کے تحت کر رہے ہیں کہ آنے والی نسلوں کو ہم خوبصورت اور سر سبز ماحول دینے کا فرض بخوبی ادا کر سکیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ بھٹی نے بتایا کہ اس مہم کے لئے کم و بیش 71ہزار پوائنٹس پر پودے لگانے کے لئے کھدائی کی گئی ہے جہاں پر ایک ہی وقت میں سر کاری افسران،عوامی نمائندگان،سول سوسائٹی اور معاشرے کے مختلف طبقات ،طلباء و طالبات ،اساتذہ مل کر پودے لگائیں گے انہوں توقع ظاہر کی کہ میڈیا اپنی روایت کے مطابق اس قومی مہم کی کامیبای اور عوام کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریگا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں