حافظ آباد،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5مارچ کو 5منٹ میں 60ہزار درخت لگا نے سے پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قائم ہوگا،ملک عثما ن علی ایڈوکیٹ

منگل 25 فروری 2020 23:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اورممتاز قانون دان ملک عثما ن علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5مارچ کو 5منٹ میں 60ہزار درخت لگا نے سے پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قائم ہوگا۔جس سے نہ صرف ضلع سے آلودگی کے خاتمہ میں مددملے گی بلکہ یہ مہم حافظ آباد کو سرسبزوشاداب بنانے میں بھی ممدومعاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز یہاں میراپودا میرا حافظ آباد کے سلسلہ میں ایدھی حافظ آباد عبدالجبار رضا انصاری کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جس کی صدار ت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللهبھٹی نے کی۔ ملک عثما ن علی ایڈوکیٹ نے اس موقع پر ضلع بھر کی عوام پر زوردیا کہ وہ پانچ منٹ میں 60ہزار پودے لگانے کی مہم میں بھرپور حصہ لیںتاکہ ہمارے ضلع کے عوام ملک کے دیگر اضلاع کے لئے بھی ایک مثال قائم کرسکیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں