پنڈی بھٹیاں، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے گھریلو صنعتوں کافروغ وقت کی ضرورت ہے، اسلم زاہد

جمعہ 22 مئی 2020 17:53

پنڈی بھٹیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ملک کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے گھریلو صنعتوں کافروغ وقت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران پنڈی بھٹیاں کے صدر اسلم زاہد نے کہا ہے ۔انہوں نے کہا کورونا وائرس سے ملک معاشی بد حالی کا شکار ہے اور بیروزگاری اس قدر بڑھ گئی ہے، اگر اب بھی مستقبل کی فکر نہ کی گئی تو ملک وقوم کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں افرادی قوت کی کمی نہیں، گھر یلوصنعتوں کے قیام اور ان کی سرکاری سطح پر نگرانی اور کھپت پر تو جہ دے کر ملک میں صنعتی انقلاب لا سکتے ہیں ۔ان سے خواتین کی افرادی قوت سے بھی استفادہ کیا جا سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین ،جاپان ، ملائیشیا ، بنگلہ دیش کی ترقی بھی گھریلو صنعتوں سے ہوئی ۔ پاکستان ستر سالوں سے غیر ملکی قر ضوں کا محتاج چلا آ رہا ہے۔ قوم و ملک کو قر ضوں سے نجات دلانے کیلئے قومی سوچ کے تحت دن رات کام اور کام کرنا ہو گا، اسی میں ہی قوم وملک کی ترقی ممکن ہے، گھریلو صنعتوں کیلئے قر ضے دیں، ان کو سہولتیں فراہم کریں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں