پنڈی بھٹیاں:ٹریفک حادثات میں تین افراد موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی

ہفتہ 23 مئی 2020 23:22

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) ٹریفک حادثات میں تین افراد موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی ۔پنڈ ی بھٹیاں حافظ آباد روڑ پر ٹھٹھہ گاہڑہ کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکڑانے سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں25 سالہ خالد ولد اظہر محلہ ولی ٹاؤن حافظ آباد اور مہدی حسن ولد عمر حیات 30سال پنڈی بھٹیاں جو کہ جیل پولیس کا ملازم ہے اور ڈیوٹی پرپنڈی بھٹیاں سے حافظ آبادجا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

شدید زخمی عدیل ولد مشتاق 25سال قتل گڑھا چوک حافظ آباد جس حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے اس کو ریسکیو 1122نے ہسپتال پہنچایا ہے۔جبکہ دوسر احادثہ چنیوٹ روڑ پر واقع ایک گودام کو بند کرتے ہوئے ۔ گودام کا نوجوان سیل مین محمد طیب خاں ٹر ک کے بیک گیئر لگنے سے گو دام کے گیٹ اور ٹرک کے درمیا ن پش کر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ ٹرک گودام میں ان لوڈ کرانے کے بعد گودام کو تالہ لگارہا تھا اچانک ٹرک کا بیک گیئر لگ گیا ۔ متوفی دو بچوں کا باپ اور ممتاز ماہر تعلیم صوفی محمد اکرم مر حوم کا بیٹا تھا جبکہ ورثہ نے ٹرک ڈرائیور کو معاف کر دیا ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں