اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں،کھرل رائس مل سے گندم کی 600 بوریاں برآمد

پیر 1 جون 2020 17:29

پنڈی بھٹیاں ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری،کھرل رائس مل سے گندم کی 600 بوریاں برآمد۔

(جاری ہے)

اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے حساس اداروں اور پاسکو کے عملے کے ہمراہ کسیسے میں رائے شاہد اور ملک آصف کے گودام سے 600 گندم کی بوریاں برآمد کر لیں اور گوداموں کو سیل کر کے سٹاک پاسکو کے حوالے کر دیا۔اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے کہا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں